غذائی مصنوعات کی برآمدات سے 4 ارب 39 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 11.16 فیصد، سبزیاں 7.14 فیصد، مصالحہ جات 5.34 فیصد، مچھلی 1.85 فیصد، تیل دار، پھلی دار اجناس اور میوہ جات 212.64 اور گوشت کی برآمدات میں 9.62 فیصد اضافہ ہوا: پی بی ایس

786

اسلام آباد: مالی سال 2020-21ء کے دوران پاکستان نے غذائی مصنوعات کی برآمدات سے 4 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2021ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں فوڈ گروپ کی برآمدات کا مجموعی حجم 4 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو پیوستہ مالی سال 2019-20ء کے مقابلہ میں 0.73 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 21-2020ء کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 11.16 فیصد، سبزیوں کی برآمدات میں 7.14 فیصد اور مصالحہ جات کی برآمدات میں 5.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 

رواں سال برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 25.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں

’مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل کی 25 مقامی کمپنیوں کا حصہ 21 فیصد رہا‘

نئے مالی سال کے پہلے ماہ 278 ملین ڈالر کی برآمدات کیساتھ ’مانچسٹر آف پاکستان‘ بازی لے گیا

مزید برآں مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 1.85 فیصد بڑھنے کے ساتھ ساتھ تیل دار، پھلی دار اجناس اور میوہ جات کی برآمدات میں 212.64 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 9.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 2 ارب 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جبکہ نان باسمتی چاولوں کی برآمد سے ایک ارب 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 21۔2020ء کے اختتام پر پاکستان کی مجموعی برآمدات 18 فیصد اضافے سے 25.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو تاریخ میں اب تک کی سب سے بلند ترین شرح ہے، اس سے قبل 2013-14ء میں قومی برآمدات 25.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here