’مجموعی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل کی 25 مقامی کمپنیوں کا حصہ 21 فیصد رہا‘

مالی سال 2020-21ء  کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا مجموعی حجم 19.23 فیصد اضافے سے 15.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سے 25 بڑی ٹیکسٹائل ملز نے 5 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں، اپٹما

1235

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے دوران 25 ارب ڈالر کی قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی 25 مقامی کمپنیوں کا حصہ 21 فیصد رہا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے شمالی زون کے چیئرمین عبدالرحیم ناصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی 25 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی برآمدات پانچ ارب 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں، اس طرح مجموعی قومی برآمدات میں ان کا حصہ 21 فیصد رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی مجموعی برآمدات 13 ارب ڈالر تھیں تاہم گزشتہ مالی سال 2021ء کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 19.23 فیصد اضافے سے 15.5 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکسٹائل برآمدات 23 فیصد اضافے سے 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

اپٹما  عہدیدار نے تجارتی تنظیموں کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں سٹائل ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ نے 42 کروڑ 87 لاکھ 60 ہزار ڈالر، انٹر لوپ لمیٹڈ نے 33 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار ڈالر، نشاط ملز لمیٹڈ نے 30 کروڑ 73 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں۔

اسی طرح گل احمد ٹیکسٹائل نے 28 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار ڈالر، فیروز 1888 ملز لمیٹڈ نے 27 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار ڈالر، صورتی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے 26 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات بیرون ملک بھیجیں۔

اپٹما کے مطابق آرٹسٹک فیبرک اینڈ گارمنٹس نے 22 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار ڈالر، لبرٹی ملز نے 21 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار ڈالر، مسعود ٹیکسٹائل نے 21 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار ڈالر اور صداقت لمیٹڈ نے 20 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا زرمبالہ کمایا۔

اسی طرح یو ایس ایپرل کی برآمدات 19 کروڑ 75 لاکھ ڈالر، الکرم ٹیکسٹائل کی 18 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار ڈالر، نشاط چونیاں کی 16 کروڑ 97 لاکھ ڈالر، نوائیکس کی 16 کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار ڈالر، لکی ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اپٹما (شمالی زون) کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ غریب سنز 16 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار ڈالر، ڈینم کلاتھنگ 14 کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار ڈالر ، کلاش لمیٹڈ 13 کروڑ 91 ہزار 60 لاکھ ڈالر، سفائر فنشنگ ملز 13 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار ڈالر، گوہر ٹیکسٹائل 12 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ڈالر، کمال لمیٹڈ 12 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار ڈالر، ریاض ٹیکسٹائل 12 کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار ڈالر، اور سفائر فائبرز لمیٹڈ نے 11 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here