چین کی دوا ساز کمپنی سری لنکا میں کورونا ویکسین پلانٹ لگائے گی

1020

بیجنگ: چین کی دوا ساز کمپنی سائنوویک بائیوٹیک سری لنکا میں کورونا ویکسین پلانٹ لگائے گی۔

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں سر ی لنکا کے سفیر پالیتا کوہونا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پلانٹ سری لنکا کے ضلع ہمبن ٹوٹا کے مینوفیکچرنگ زون میں لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی سٹیٹ فارماسیوٹیکل کارپوریشن (ایس پی سی) نے ملک میں کورونا ویکسین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر رواں سال کے آغاز میں ویکسین پلانٹ لگانے کے حوالے سے چینی حکومت سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ایس پی سی اور سائنوویک نے ایک معاہدے کو حتمی شکل دی اور اب پلانٹ کی تفصیلات پر کام کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here