ملک بھر میں 10 ہزار 767 ریٹیل سٹورز پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک

بڑے شہروں میں ٹیئر ون (tier-1) میں آنے والے سٹورز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جنہیں ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک کرنے سے سیلز ٹیکس کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے

572

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے حقیقی استعداد کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں ریونیو میں اضافہ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمن میں ٹئیر وَن (Tier-1) میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کو پوائنٹ آف سیل نظام (پی اوایس) کے ذریعہ بتدریج ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملک میں سیلز ٹیکس کی جو حقیقی استعداد موجود ہے اس شرح سے کم سیلز ٹیکس اکھٹا جمع ہو رہا ہے، سیلز ٹیکس کے حقیقی استعداد سے استفادہ کیلئے اب تک ریٹیل سٹورز میں 10 ہزار 767 پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینیوں کی تنصیب ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر کی کارروائی، بسکٹ کمپنی کی کروڑوں کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

چار ہزار ارب وصولیوں کا تاریخی سنگ میل عبور، وزیراعظم کی ایف بی آر کو شاباش

ایف بی آر: 11 ماہ میں ٹیکس محصولات میں 18 فیصد اضافہ، 4170 ارب روپے جمع

ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک کے بڑے شہروں میں ٹیئر ون میں آنے والے سٹوروں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے اور ان سارے سٹورز کو ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک کرنے سے سیلز ٹیکس کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی صورت میں پی او ایس نظام کے دائرہ کار میں توسیع کے ضمن میں اہداف پہلے سے مقرر کر رکھے ہیں۔ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پر خریداری کے وقت رسید کی کاپی خود کار طریقے سے ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دورنا فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس محصولات میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک 4170 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو مقررہ ہدف 3994 ارب روپے سے 176 ارب روپے زیادہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے محصولات 3549 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد زائد ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مئی 2021ء کے دوران 386 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جو مئی کے مقررہ ہدف 214 ارب روپے سے 168 فیصد اور مئی 2020ء کے جمع کردہ 229 ارب روپے کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔

مئی 2021ء کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعد محصولات میں مزید اضافہ متوقع ہے، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس آمدن گزشتہ مالی سال کے 3674 ارب روپے کے مقابلے میں 19.4 فیصد اضافے سے 4386 ارب روپے رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here