ٹویٹر کی سبسکرپشن سروس کے تحت کیا اضافی سہولیات میسر ہوں گی؟

428

نیویارک: سوشل میڈیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر نے سبسکرپشن سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

 یہ نئی سروس فی الحال صرف کینیڈا اور آسٹریلیا کے صارفین کو دستیاب ہو گی۔ کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ سروس بالترتیب 3.49 کینیڈین ڈالرز اور 4.49 آسٹریلین ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بلیو ٹویٹر نامی سبسکرپشن سروس صارفین کو اضافی سہولیات تک رسائی مہیا کرتی ہے، اس سروس کے تحت وہ تمام فیچرز مہیا کیے جائیں گے جس کا صارفین ایک عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

اس نئی سروس میں ریڈر موڈ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے استعمال سے جہاں ٹویٹس کا پڑھنا مزید سہل ہو جائے گا وہیں ایپ آئیکون اور کلر تھیم کو کسٹمائز کرنا بھی آسان ہو گا۔

اس سروس کو حاصل کرنے والے افراد کو پریمیئم فیچرز بشمول بک مارکس آرگنائز کرنے والے ٹولز، صاف ستھری میسج تھریڈ اور اَن ڈو ٹوئٹ فیچر تک رسائی حاصل ہو گی۔ اَن ڈو ٹوئٹ فیچر جی میل کے ای میل بھیجنے کے عمل کو ان ڈو کرنے سے ملتا جلتا ہو گا، یعنی کچھ سیکنڈ یا منٹ کے اندر ٹوئٹ کو ان ڈو کیا جاسکے گا۔

نئی سروس میں نئے بک مارک فولڈرز ہوں گے جو ٹوئٹر صارفین کو اپنے محفوظ مواد کو منظم رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔ بک مارک فیچر اب بھی ٹوئٹر میں موجود ہے جس میں صارفین مختلف ٹوئٹس کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کرسکتے ہین۔

لیکن صارفین کی مسلسل مانگ کے باوجود ٹویٹر نے ایڈٹ بٹن کی سہولت فراہم نہیں کی۔ اس کے علاوہ ٹویٹر نے یہ نہیں بتایا کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں ایسی سروسز کب شروع کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here