اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار کسی بھی سال میں چار ہزار ارب روپے کی وصولیوں کا تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے آگاہ کیا کہ رواں مالی سال 2020-21ء کے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ایف بی آر کی وصولیاں 4143 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں اور ابھی یہ وصولیاں جاری ہیں۔
I commend efforts of FBR in crossing historic milestone of Rs 4,000 bn in any yr for first time ever. During Jul-May our collections reached Rs.4143 bn & still counting – 18% higher than same period last yr. This reflects broad-based economic revival spurred by govt policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ یہ گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے اتنے ہی عرصے کے محصولات کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ صورت حال حکومت کی پالیسیوں کی بدولت وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو 4.8 فیصد مقرر
عالمی بینک، آئی ایم ایف کے تخمینے کے برعکس پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.94 فیصد رہنے کا امکان
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیشنل اکائونٹس کمیٹی نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کے اندازے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس کے 3.94 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
National Accounts Committee has finalized GDP growth estimate & GDP growth is estimated at 3.94%.This reflects the success of our govt's economic policies while managing COVID 19 pandemic. Our V-shaped recovery is balanced between 3 major sectors: agriculture, industry & services
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کی یہ شرح نمو کورونا کی وبا پر قابو پاتے ہوئے اختیار کی گئی اور ہماری معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری “V” (وکٹری) شکل کی معاشی بحالی زراعت، صنعت اور خدمات جیسے تین بڑے شعبوں کے درمیان توازن پر محیط ہے۔