ایکسچینج کمپنیوں کی وساطت سے ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کی ترسیلات

592

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران فارن ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جاری مالی سال کے جولائی 2020ء سے لے کر اپریل 2021ء تک کی مدت کے دوران ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن عزیز بھجوایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

دس ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات، اوورسیز پاکستانیوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم سات ماہ میں ایک ارب ڈالر سے متجاوز

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیاں بیرون ملک سے رقوم کی پاکستان میں ترسیل کے ساتھ ساتھ پاکستانی بینکوں میں زرمبادلہ جمع کرانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ایک ارب 44 کروڑ ڈالر بھجوائے تھے تاہم جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پاکستان بھجوائی جانے والی رقوم میں 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل 21-2020ء کے دوران ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں بینکوں میں تین ارب 80 کروڑ ڈالر زرمبادلہ جمع بھی کرایا گیا ہے جس سے زرمبادلہ کے قومی ذخائر کے استحکام میں نمایاں معاونت حاصل ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here