تین پاکستانی سٹارٹ اپس نے جی ایس ایم اے فنڈ کی 6 لاکھ 68 ہزار پائونڈ گرانٹ جیت لی

825

اسلام آباد: گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) فنڈ فار موبائل انٹرنیٹ ایڈوپشن اینڈ دیجیٹل انکلیوژن نے تین پاکستانی سٹارٹ اپس کو چھ لاکھ 68 ہزار پائونڈ گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جی ایس ایم اے فنڈ کے ذریعے جن تین پاکستانی سٹارٹ اپس نے چھ کروڑ 68 لاکھ پائونڈ (14 کروڑ 60 لاکھ روپے) کی گرانٹ جیتی ہے ان میں وسیلہ (vaceela)، نالج پلیٹ فارم اور اورینڈا پاکستان (Orenda Pakistan) شامل ہیں۔

تینوں بہترین سٹارٹ اپس کا انتخاب 44 ممالک کے 597 مختلف سٹارٹ اپس کے منصوبوں کے حوالے سے موصول شدہ درخواستوں میں سے کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) کی کوشش کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے:

’نوجوانوں کو سٹارٹ اپس کیلئے 100 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے‘

پاکستان میں سٹارٹ اپ کے فنڈنگ کے حصول کے لیے امریکی ڈگری کی ضرورت کیوں؟

سٹارٹ اپس کیلئے بیرونِ ملک سے فنانسنگ جمع کرنے کیلئے کنورٹیبل ڈیٹ کی سہولت متعارف

سافٹ وئیر انجنئیرز کو سیلیکون ویلی سے جوڑنے والا پاکستانی سٹارٹ اپ ابتدائی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا نے دنیا کا معاشی اور سماجی نقشہ بدل ڈالا ہے، اب بہت سے شعبوں میں ترجیحات بھی بدل چکی ہیں، لیکن آئی سی ٹی کا فارمولا نہیں بدلا بلکہ اس کا استعمال اور اس کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا، ملک کے کونے کونے میں تھری جی اور فور جی سروسز کی فراہمی کیلئے 30 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

سید امین الحق نے کہا کہ نہ صرف قومی بلکہ عالمی ادارے بھی وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کا اعتراف کر رہے ہیں، ہمارے نیشنل انکوبیشن سینٹر پراجیکٹ کو دنیا کے پانچ چیمپئن منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے، ٹیکنیکل وسائل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے گلوبل فری لانس انڈسٹری رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس موقع پر جی ایس ایم اے ایشیا پیسیفک کے سربراہ جولیان گورمن نے کہا کہ پاکستان اپنے سماجی، معاشی اور ڈیجیٹل عزائم کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔ اینوں نے توقع ظاہر کی کہ سال 2023ء تک پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری کی اقتصادی شراکت 24 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here