پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 19.62 فیصد کمی

جولائی تا مارچ 2021ء کے دوران انڈونیشیا، ملایشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ کو پاکستان نے 67 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں جبکہ درآمدات پر پانچ ارب چار کروڑ 90 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا

505

اسلام آباد: پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری میں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.62 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری مالی سال میں جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں انڈونیشیا، ملایشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستان نے 67 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کی آسٹریلیا کو برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

وبا کے باوجود پاکستانی کینو کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم، اربوں روپے آمدن 

پاکستان کی شمالی یورپ کو برآمدات ایک ارب 98 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں

پاکستان اور مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 27 فیصد اضافہ

مذکورہ ممالک کو پاکستانی برآمدات کی یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی تین سہ ماہیوں کے مقابلے میں 6.82 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 72 کروڑ 58 لاکھ 80 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ 2021ء میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم چھ کروڑ 91 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہا جبکہ مارچ 2020ء میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 10 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2020ء میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو مجموعی طور پر 92 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کا حجم پانچ ارب چار کروڑ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.72 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مشرقی ایشیائی ممالک سے درآمدات کا حجم چار ارب چھ کروڑ 30 لاکھ  ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ 2021ء میں ان ممالک سے 73 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی درآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال مارچ میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here