پاکستان اور مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 27 فیصد اضافہ

چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا کو برآمدات کا حجم ایک ارب 93 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ 11 ارب 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئیں

127

اسلام آباد: پاکستان اور مشرقی ایشیائی ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا اور خطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں کے دوران مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کے حجم میں 8.16 فیصد اور خطہ کے ممالک سے درآمدات میں 30.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال 2020-21ء کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مشرقی ایشیا کے ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا کو پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 93 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

10 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے 20 ارب ڈالر سے متجاوز

کورونا کی وجہ سے ٹورنامنٹس بند، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 13 فیصد کمی

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی پہلی تین سہ ماہیوں کے مقابلہ میں 8.16 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم  ایک ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021ء میں چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا اور خطے کے دیگر ممالک کو برآمدات سے ملک کو 32 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

یہ شرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں مشرقی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 17 کروڑ 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مشرقی ایشائی ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2020ء سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں مشرقی ایشیائی ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا سے درآمدات پر 11 ارب 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی تین سہ ماہیوں کے دوران مشرقی ایشیائی ممالک سے درآمدات پر 8 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

مارچ 2021ء میں مشرقی ایشیائی ممالک سے درآمدات کا حجم ایک ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 92.48 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں خطے کے ممالک سے درآمدات کا حجم 85 کروڑ ڈالر سے زائد رہا تھا۔

مالی سال 2020ء کے دوران مشرقی ایشیائی ممالک کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم دو ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ درآمدات کا حجم 12 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here