پاکستان کی آسٹریلیا کو برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

رواں سال کے دس ماہ میں آسٹریلیا کو 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا تھا

730

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کی آسٹریلیا کو برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دس  ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پانچ کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی زائد برآمدات بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2020ء سے اپریل 2021ء تک کی مدت میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

برآمدات میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی بحال ہو چکی ہے اور اس کی بحالی میں زیادہ کردار ٹیکسٹائل، مشروبات، فارما سیوٹیکلز، کیمیکلز اور آٹوموبائل سیکٹرز نے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جولائی تا مارچ 2021ء کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here