جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12.02 فیصد، درآمدات میں 21.47 فیصد اضافہ

جولائی 2021ء میں جرمنی کو برآمدات سے پاکستان کو 12 کروڑ 90 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ اس دوران درآمدات پر 9 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے

1114

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال 2021-22ء کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2021ء میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12.02 فیصد جبکہ جرمنی سے درآمدات میں 21.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی کو برآمدات سے پاکستان کو 12 کروڑ 90 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: 

ٹیکسٹائل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن، جولائی میں برآمدات 1.49 ارب ڈالر ریکارڈ  

جولائی میں خطے کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں 20.5 فیصد اضافہ

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو پاکستانی برآمدات میں 41 فیصد، درآمدات میں 63 فیصد اضافہ

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے پہلے مہینہ کے دوران جرمنی کو پاکستانی برآمدات کے مقابلہ میں 12.02 فیصد زیادہ ہے، جولائی 2020ء میں جرمنی کو پاکستان نے 11 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

ماہانہ بنیادوں پر جون 2021ء کے مقابلہ میں جولائی میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جون میں برآمدات کا حجم 14 کروڑ 53 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی سے درآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 21.47 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی 2021ء میں جرمنی سے 9 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی 2020ء میں جرمنی سے درآمدات پر 7 کروڑ 92 لاکھ 90 ہزار ڈآلر ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

گزشتہ مالی سال  2020-21ء کے اختتام تک جرمنی کو پاکستانی برآمدات سے ایک ارب 51 کروڑ 10 لاکھ ڈآلر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جبکہ اس دوران جرمنی سے درآمدات پر ایک ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here