کیپٹل مارکیٹ میں نئی شریعہ پراڈکٹس کیلئے میزان بینک اور نیشنل کلئیرنگ کمپنی میں معاہدہ

معاہدے کے تحت میزان بینک نیشنل کلئیرنگ کمپنی کو مرابحہ شیئر فنانسنگ سسٹم (MSF) متعارف کرانے میں مدد فراہم کرے گا

835

کراچی: ملک کی کیپٹل مارکیٹ میں نئی شریعہ کمپلائنٹ پراڈکٹس کیلئے میزان بینک لمیٹڈ نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (NCCPL) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

اس معاہدے کے تحت میزان بینک نیشنل کلئیرنگ کمپنی کو مرابحہ شیئر فنانسنگ سسٹم (MSF) متعارف کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔

ملک میں سٹاک بروکرز اور ان کے صارفین کو شریعہ کے مطابق فنانسنگ فراہم کرنے کیلئے نان بروکر کلیئرنگ ممبر کی حیثیت سے نیشنل کلئیرنگ کمپنی نے نیا شریعہ کمپلائنٹ سٹاک فنانسنگ مرابحہ شیئر فنانسنگ سسٹم (MSF) متعارف کرایا ہے اور میزان بینک اس سسٹم میں شامل ہونے والا ملک کا پہلا بینک ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

میزان بینک نے سرکاری اجارہ سکوک سے متعلق شریعہ سٹرکچر کی منظوری دیدی

شریعہ کمپلائنٹ مشاورتی خدمات فراہم کرنے کیلئے میزان بینک اور ایگزم بینک کے درمیان معاہدہ

معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور نیشنل کلئیرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد لقمان نے دستخط کئے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں اسلامی مصنوعات کے تناسب کو بڑھانے اور شریعہ کے مطابق نئے مالیاتی وسائل کیلئے مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہا کہ اسلامک کیپٹل مارکیٹس اسلامی مالیاتی نظام کا لازمی جزو ہیں اور ان میں صارفین کی ضروریات کے مطابق نئی مصنوعات کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے میزان بینک کا مقصد شریعہ پر مبنی بینکاری کیلئے نئی پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ سے وابستہ چیلنجز پر قابو پانا ہے جبکہ ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر نیشنل کلئیرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد لقمان نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں شریعہ کے مطابق نئی اور جدید پراڈکٹس متعارف کرانے کی راہ ہموار ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here