میزان بینک نے سرکاری اجارہ سکوک سے متعلق شریعہ سٹرکچر کی منظوری دیدی

1036

کراچی: میزان بینک کے شریعہ بورڈ نے حکومت پاکستان کے نئے اجارہ سکوک کے اجراء کیلئے شریعہ سٹرکچر کی منظوری دے دی۔

میزان بینک کے شریعہ بورڈ کے 51ویں بورڈ اجلاس کا انعقاد دارالعلوم کراچی میں منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی نے کی۔

اجلاس میں بورڈ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی، شریعہ بورڈ کے ممبر مفتی نوید عالم، میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام، گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ شریعہ سپروائزری بورڈ کے رکن شیخ عصام محمد اسحاق ورچوئلی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے:

سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے ائیرپورٹس اور موٹرویز گروی رکھنے کی منظوری

ساڑھے 3 ارب ڈالر کے مقامی اور بین الاقوامی اجارہ سکوک کے اجراء کی منظوری

اس موقع پر شریعہ بورڈ نے حکومت پاکستان کے نئے اجارہ سکوک کے اجراء کیلئے ٹرانزیکشن سٹرکچر سمیت متعدد اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین شریعہ سپروائزری بورڈ مفتی محمد تقی عثمانی نے مجوزہ سکوک سٹرکچر کی منظوری دی اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے ملک میں سکوک کے اجراء اور اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر اعتماد کا اظہار اور ان کاوشوں کو سراہا۔

شریعہ بورڈ نے میزان اسلامک چارج کارڈ کی بھی منظوری دی۔ یہ جدید پراڈکٹ صارفین کو آسان اور سہولت کے ساتھ خدمات فراہم کرتی ہے جس سے صارفین مختلف فوائد اور ڈسکائونٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here