11 ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی سے 672 ارب آمدن، 52.5 ارب کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں

کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ہدف سے 107 ارب روپے زائد جمع ہوئے اور سمگلنگ کے خلاف اقدامات سے ضبط شدہ اشیاء کے حجم میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا، ترجمان ایف بی آر

605

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مقررہ ہدف سے 19 فیصد زائد کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 672 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی حاصل کی جبکہ مقرر کردہ ہدف 565 ارب روپے تھا، یوں ہدف سے 107 ارب روپے یا 19 فیصد زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مئی 2021ء میں 64 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جبکہ مقرر کردہ ہدف 57 ارب روپے تھا۔ اس طرح ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 125 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف 11 ماہ میں ہی مکمل کر لیا

ایف بی آر: ٹیکس گوشواروں کی تعداد 11.4 فیصد، محصولات میں 55 فیصد اضافہ

ایف بی آر: 11 ماہ میں ٹیکس محصولات میں 18 فیصد اضافہ، 4170 ارب روپے جمع

سندھ ریونیو بورڈ: 11 ماہ میں ٹیکس محصولات 19 فیصد اضافے سے 108 ارب سے متجاوز

ترجمان نے بتایا کہ سمگلنگ کے خلاف اقدامات کے بھی بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مئی میں دو ارب 60 کروڑ روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں جو گزشتہ مئی 2020ء کے مقابلہ میں 74 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ سال مئی میں ڈیڑھ ارب روپے کی اشیاء ضبط کی گئیں تھیں۔

اسی طرح مالی سال کے 11 ماہ میں ضبط شدہ اشیاء کے حجم میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 2020ء سے لے کر مئی 2021ء تک کی مدت میں 52.5 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں جن کی مالیت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40.8 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

’ٹیکس چوری اور غیرقانونی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 310 ارب روپے کا نقصان‘

11 ماہ میں اِن لینڈ ریونیو کے ٹیکس محصولات 22 فیصد اضافے سے 1.767 کھرب ریکارڈ

ترجمان نے بتایا کہ اِن لینڈ ریونیو اور کسٹمز کی طرف سے لئے گئے موثر انفورسمنٹ اقدامات کے باعث رواں مالی سال 175 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا۔ 175 ارب روپے کے اضافی ریونیو میں ان لینڈ ریونیو نے تقریبا 100 ارب روپے حاصل کئے۔

اسی طرح پاکستان کسٹمز کی طرف سے بھی موثر انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات کے باعث رواں مالی سال 75 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا۔ ان اقدامات میں چائے، ٹائرز ، ٹیکسٹائل، الیکٹرونکس ، پام آئل اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف اینٹی سمگلنگ آپریشنز شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here