سی پیک کے تحت 884 میگاواٹ بجلی کا ایک اور منصوبہ تکمیل کے قریب

1360

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے اہم منصوبے سکھی کیناری ہائیڈل پاور پروجیکٹ کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 884 میگاواٹ سکی کیناری پن بجلی منصوبہ کیلئے دریائے کنہار پر بند باندھنے کی تقریب ہوئی، کاغان کے علاقہ میں دریائے کنہار پر دو ارب ڈالر کا یہ پن بجلی منصوبہ دسمبر 2022ء تک مکمل ہو گا۔ اس منصوبے سے چار ہزار 250 ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سی پیک کے تحت 7 ارب 70 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری سے بجلی کے 4 منصوبے شروع

واضح رہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور ماحول دوست سستی بجلی کی پیداوار کیلئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت آئندہ 6 سالوں کے دوران سات ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تین ہزار 428 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

ان منصوبوں سے لاکھوں افراد کیلئے روز گار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے، پہلے مرحلے میں کول انرجی کے 9 منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جن سے پانچ ہزار 320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو رہی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here