خیبرپختونخوا حکومت فنانس کمیشن ایوارڈ کے 78 فیصد فنڈز خرچ کرنے میں ناکام

رواں مالی سال کے دوران صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کی مد میں 15 ارب 24 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے، ابھی تک محض تین ارب روپے سے زائد خرچ ہو سکے

732

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا مالی سال 2020-21ء کے دوران صوبائی فنانس کمیشن (پی ایف سی) ایوارڈ کے لیے محض 22 فیصد فنڈز ہی خرچ کر سکی۔

حکومت کی طرف سے جاری مالی سال کے لیے پروونشل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت 15.24 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جس میں سے اب تک صرف 3.277 ارب روپے ہی خرچ کیے جا سکے ہیں اور صوبائی حکومت ایوارڈ کے 78 فیصد فنڈز جاری کرنے میں ناکام ہے جو مجموعی طور پر 11.965 ارب روپے بنتے ہیں۔

محکمہ خزانہ میں ذرائع کے مطابق کمیشن نے فنڈز کی دستیابی کے باوجود صرف 22 فیصد ہی جاری کیے جبکہ اسے صوبے کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) کو 60 فیصد سے زائد فنڈز جاری کرنا چاہیے تھے۔

اس سے قبل پی ایف سی ایوارڈ کے فنڈز محکمہ بلدیات کے ذریعے جاری کیے جاتے تھے لیکن اب محکمہ خزانہ کی طرف سے براہِ راست جاری کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں چند مرضی کی ٹی ایم ایز کو فنڈز کی تقسیم کی گئی اور کئی ٹی ایم ایز فنڈز سے محروم رہے۔

مزید برآں قبائلی اضلاع کو ابھی تک ان کے مختص فنڈز نہیں ملے کیونکہ نئے ٹی ایم ایز کو علیحدہ حیثیت حاصل نہیں ہوئی، اس وقت صوبے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی تعداد 94 ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here