اب آپ سکرین شاٹ کا بھی اپنی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں

811

لاہور: گوگل لینز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اب موبائل فون سے لیے گئے سکرین شاٹ کا اپنی مطلوبہ زبان میں ترجمہ بھی کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے یہ نیا فیچر اس وقت نئی اینڈرائیڈ 11 ڈیوائسز میں دستیاب ہے، اس کے علاوہ حال ہی میں جن ڈیوائسز کو اینڈرائیڈ 11 میں اَپ گریڈ کیا گیا ہے ان پر بھی یہ سہولت میسر ہو گی۔

صارفین کسی غیرملکی زبان کے امیج کا سکرین شاٹ لیتے ہیں جسے انہیں سمجھنے میں دشواری پیش آ رہی ہو تو گوگل لینز امیج کے ٹیکسٹ کو اینالائز کرکے اس زبان کا ترجمہ کر دے گا۔ صارف کی مطلوبہ زبان میں کیا گیا ترجمہ سکرین شاٹ پر ظاہر ہو گا، جب صارفین اس پر کلک کریں گے تو جس پوزیشن میں حقیقی ٹیکسٹ تھا سکرین شاٹ پر بھی اسی پوزیشن میں آ جائے گا۔

ٹیکسٹ کا ترجمہ ہو جانے پر صارفین اس ٹیکسٹ کو کاپی کر سکتے ہیں حتیٰ کہ اسے آف لائن مقاصد کے لیے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم یہ واضح رہے کہ آف لائن موڈ میں اس فیچر کو استعمال کرنے کے پیش نظر صارفین کو گوگل لینز کے لیے متعلقہ زبان کا پیک ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here