ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار والے پرائز بانڈز بھی بند

901

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کیلئے یکم جنوری 2022ء سے ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ساڑھے 7 ہزار روپے کے بانڈز خریدنے والے افراد 31 دسمبر 2021ء تک اور 15 ہزار روپے کے بانڈز خریدنے والے افراد 30 جون 2021ء تک بانڈز کے بدلے بینکوں سے کیش لے سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ان پرائز بانڈز کو کیش یا ڈیپازٹس کے ساتھ خصوصی بچت سکیم یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بھی تبدیل کرایا جا سکتا ہے، وہ سرمایہ کار جو بانڈز کو کیش نہیں کرانا چاہتے وہ اضافی رقم جمع کروا کر اِن بانڈز کو 25 ہزار روپے اور 40 ہزار روپے کے پریمیم بانڈز میں بھی تبدیل کروا سکتے ہیں۔

اس وقت 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 190 ارب روپے ہے جبکہ ساڑے 7 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں کل سرمایہ کاری کا حجم 126 ارب روپے ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وفاقی حکومت نے فیٹف کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر تحفظات کو دور کرنے کے لیے 25 ہزار روپے اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی فروخت بند کر دی تھی اور پریمیم بانڈز جاری کیے تھے جو صرف اور صرف بینک اکائونٹ میں ہی ڈیپازٹ ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here