حکومت کا 25 ہزار کے پرائز بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ

776

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 25 ہزار کے پرائز بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو ناکام بنانے سے متعلق تمام خدشات کو دور کرنا ہے۔

پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے بانڈز کو پریمیم بانڈز میں تبدیل کرنے کے ساتھ ان کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی جو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ اسی طرح 15 ہزار اور سات ہزار کے پرائز بانڈز کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ہولڈرز کو ان بانڈز کے عوض پیسے لینے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرا کر سٹیٹ بینک کا جاری کردہ ایک فارم پُر کرنا ہو گا لیکن ہر طرح کے انعامی بانڈز پر کیش نہیں ملے گا بلکہ رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here