برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائیرلائنز کا 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

637

اسلام آباد: برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائیرلائن نے 13 دسمبر 2020ء سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

ورجن اٹلانٹک ائیرلائن کے اس فیصلے کے بعد برطانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو سہولیات میں اضافہ ہوا گا۔

برطانوی ائیرلائن لاہور اور اسلام آباد کے لیے ہر ہفتے آٹھ پروازیں چلائے گی، فضائی آپریشنز کے لیے جدید اے 332 ائیربس طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ورجن اٹلانٹک کو پروازوں کے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لندن سے 13 دسمبر کو پہلی پرواز 14 دسمبر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اترے گی۔

اس دوران برطانوی ائیرلائن کا کارگو طیارہ 7 دسمبر سے 9 دسمبر کے درمیان ضروری آلات اور عملے کو لاہور لائے گا۔

مانچسٹر اور لندن سے پروازیں چلانے کے لیے مذکورہ ائیرلائن نے پاکستانی انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی تاہم پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی نے مانچسٹر سے پروازیں چلانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس سے قبل برٹس ائیرویز نے لندن سے لاہور، لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد کے تین روٹس پر پروازیں شروع کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here