گوگل نے فٹنس ایپ متعارف کروا دی

489

سان فرانسسکو: گوگل نے فٹنس ایپ کے فیچرز میں کچھ تبدیلوں کے بعد نئی خصوصیات پر مبنی ایپ ٓمتعارف کرادی، یہ ایپ سمارٹ فون کیمرے کی مدد سے انسانی جسم کی حرکتِ قلب اور سانس کی رفتار کا بھی پتا لگا سکتی ہے۔ 

اس سے قبل بھی گوگل فٹ سمارٹ فون سینسرز کے ذریعے لوگوں کے چلنے کی رفتار اور انکی استعمال ہونے والی توانائی کے اعدادوشمار بتاتی تھی لیکن ایپ میں متعارف کرائے گئے گوگل پکسلز کے نام سے نئے فیچرز کی مدد سے سمارٹ فونز میں سانس اور نبض کی رفتار کو ہیلتھ ڈیٹا میں شامل کیا گیا ہے۔

گوگل ہیلتھ ٹیکنالوجیز ٹیم کے سربراہ شویتک پٹیل کے مطابق ایسے سینسرز اور سافٹ وئیرز جو سمارٹ فونز یا خودبخود اختیار کی گئی سٹریمنگ ویڈیو کے ساتھ حیران کن تصاویر لینا ممکن بناتے ہیں، ان سینسرز یا سافٹ وئیرز کے ذریعے دکھایا گیا ہے کہ سانس اور دل کی دھڑکن کو محسوس کرنے کے لیے کس طرح ان سمارٹ فونز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پٹیل نے کہا کہ “ہم سب سے زیادہ سمارٹ ڈیوائسز جن میں زیادہ سے زیادہ سینسرز لگے ہوں کو دیکھ سکتے ہیں سمارٹ فونز کو کسی بھی جگہ پر واضع کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیلئے کار ساز فورڈ گوگل سے مدد لے گی

بینائی سے محروم افراد اب گوگل کے مصنوعی ذہانت کے نظام کی مدد سے دوڑ لگا سکیں گے

انہوں نے کہا کہ “مذکورہ سینسرز صحت اور تندرستی کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں”، آئندہ ماہ گوگل کے تیار کردہ پکسلز سمارٹ فونز کی فٹ ایپ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جو کیمرا سینسرز کا استعمال کر کے کسی بھی شخص کی چھاتی کی حرکت اس کے سانس لینے کی شرح کا حساب بتائے گی”۔

ٹیم کے ارکان نے ایپ کے فیچرز سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پکسلز سمارٹ فونز کے لینز پر انگلی رکھنے سے فٹ ایپ اپنا کمیرا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کی دل کی دھڑکن کی رفتار کا پتا لگائے گی کہ کس طرح انسانی جسم میں ثقلِ خون سے جلد کے رنگ میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

سمارٹ فونز میں ڈیٹا پراسیس کا تمام ترکام مکمل کر لیا گیا ہے، صارفین کو انکے گوگل ڈیٹا سینٹرز اکاؤنٹس پر انکے صحت کے نتائج کو محفوظ کرنے کی آپشن بھی دی جائے گی۔ فٹ ایپ صارفین کو ان کی صحت کے اہداف مقرر کرنے کی اجازت دے گی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے اہداف حاصل کرنے کے لیے صارفین کی کوچنگ کرے گی۔

پٹیل نے کہا کہ “اگر آپ صحت سے متعلق سوچتے ہیں تو یہ سفر صرف ہسپتال تک ہی ختم نہیں ہوتا۔ روزمرہ کی زندگی کی یہ حقیقت ایک مسلسل سفر ہے اور آپ کی صحت معلوم کرنا ایک اہم چیز ہے جو آپ کو فیڈبیک دینے کے قابل بناتا ہے۔ گوگل نے دیگر اینڈرائڈ سافٹ وئیرز کے حامل سمارٹ فونز کے لیے بھی فٹ ورژن کی صلاحیتوں کو شامل کرنے کا منصوبہ کیا ہے، یہ ایپ کے فیچرز آئی فونز میں بھی شامل کیے جائیں گے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here