خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا افتتاح

یہ اتھارٹی پاکستان کی ہائی ٹیک برآمدات میں اضافہ اور دنیا کے بڑے سائنس و ٹیکنالوجی مراکز سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کا موجب بنے گی، وزیراعظم عمران خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

519

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی غیر ملکی سرمایہ کاروں، ملکی کمپنیوں اور تعلیمی و تربیتی اداروں کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے پاکستان میں صنعتی انقلاب کا موجب بنیں۔

گزشتہ روز خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس اتھارٹی سے پاکستان میں قومی انوویشن سسٹم کے فروغ میں مدد ملے گی، اتھارٹی کا ملک میں خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام میں کلیدی اور قائدانہ کردار ہو گا، یہ زونز پاکستان کی ہائی ٹیک برآمدات میں اضافہ اور دنیا کے بڑے سائنس و ٹیکنالوجی مراکز سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کا موجب بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

اٹلی کا پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا عندیہ

ڈرون ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

پانچ ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں

وزیراعظم نے کہا کہ ان زونز کے ذریعے مربوط کوششوں اور جامع قومی ترقی اور پاکستان کے نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کے استعمال میں مدد ملے گی۔

عامر احمد ہاشمی کو اس اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتھارٹی کے قیام میں ذاتی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان زونز سے تیز ترین فنی مہارت، ملازمت کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نئی اقتصادی اقدار پیدا ہوں گی۔

چئیرمین اتھارٹی نے کہا کہ صنعتی کلسٹر کی تشکیل کی تشکیل سے نہ صرف چین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کی طرح تیز ترین صنعتی و سماجی ترقی میں کلیدی کردار ہو گا بلکہ اس سے تیز ترین ترقی اور نمو کے لئے بہترین عالمی طریقے اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here