اسلام آباد: حکومت کو پانچ ہزار ایکڑ پر محیط راوی اربن سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 400 ارب روپے آمدن کی توقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پیشرفت پر نظرثانی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کہ پانچ ہزار ایکڑ اور تین ہزار ایکڑ زمین سیلاب سے بچاؤ جبکہ بقیہ کی دو ہزار ایکڑ زمین تعمیراتی کاموں کے لیے استعمال کی جائے گی، پانچ ہزار ایکڑ کے پہلے مرحلے میں 400 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
راوی اربن پروجیکٹ:دو لاکھ نوکریاں پیدا ہوںگی، 49 صنعتوں کو فروغ ملے گا
لاہور کے راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں آٹھ ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع
راوی ریور پروجیکٹ کی حدود میں آنے والی صنعتوں، رہائشی علاقوں کا کیا بنے گا؟
سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) چئیرمین انور علی حیدر اور پاکستان آئس لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی چئیرمین عمران امین نے اجلاس میں شرکت کی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، وزیراعلیٰ کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی چئیرمین راشد عزیز اور دیگر سینئر حکام نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے پہلے مرحلے کا نام Sapphire Bay رکھا گیا ہے جس کی زمین کی خریداری شروع کر دی گئی ہے اور 29 دسمبر کو سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، آئندہ ہفتے تک سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کے لیے تجاویز کی درخواست جاری کی جائے گی۔