سیرین ائیر کو سعودی عرب اور یو اے ای کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

1203

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سرین ائیرلائن کو بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی۔

ائیرلائن اب پاکستان سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کیلئے پروازیں شروع کر سکے گی۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے سیرین ائیرلائن کو بین الاقوامی فضائی آپریشنز شروع کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی ائیرلائن کو اپنی پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پرائیویٹ ائیرلائنز کو سہولت دینے کیلئے ایوی ایشن قوانین میں نرمی

خاقان مرتضیٰ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

ائیرلائن جنوری 2021ء سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی، فضائی آپریشنز کے لیے ائیربس 330 اور بوئنگ 737 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔

مزید برآں، نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ائیرلائن کو چین اور برطانیہ کے بین الاقوامی روٹس کی اجازت دینے کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی مدِنظر رہے کہ نجی ائیرلائنز کو نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت بین الاقوامی فضائی آپریشنز کے تحت اجازت دی جار رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here