ایم سی بی کا مالیاتی نتائج کا اعلان

639

کراچی: مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کو 30 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی تک گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں بعد از ٹیکس ادائیگی 75 فیصد زیادہ منافع ہوا ہے۔

بینک کے جاری کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق نو ماہ (جنوری تا ستمبر) کے دوران ایم سی بی اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 10.038 ارب روپے منافع ہوا ہے، آمدن میں اضافے کے نتیجے میں فی شئیر آمدن بھی 8.42 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس کے زیرِجائزہ عرصے کے دوران 4.84 روپے فی شئیر تھی۔

بینک کو 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی سہ ماہی میں ہونے والی مجموعی آمدن 27.4 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، یہ گزشتہ برس 20.08 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

فیصل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

مالی سال 2020: 9 ماہ میں بینک الفلاح کو 8.3 ارب روپے منافع

بینک کی آمدن میں اضافے کی وجہ سکیورٹیز میں فائدہ کو قرار دیا جا سکتا ہے جو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 2.935 ارب روپے تک بڑھی ہیں جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 9.197 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا۔

دوسری جانب، ایم سی بی اور اسکی ذیلی کمپنیوں کے اخراجات کے لیے مجموعی مارک اپ یا سود کے اخراجات میں جولائی تا ستمبر تک کی مدت میں معمولی اضافہ ہوا اور یہ 9.9889 ارب روپے رہے، گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران اخراجات کا حجم 9.826 ارب روپے تھا۔

آپریٹنگ اور دیگر اخراجات میں کمی کے باوجود مجموعی اخراجات میں اضافہ کارکنوں کی ویلفئیر فنڈ کے لیے مختص کی گئی رقم کی وجہ سے بھی ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here