مالی سال 2020: 9 ماہ میں بینک الفلاح کو 8.3 ارب روپے منافع

1175

لاہور: بینک الفلاح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020ء تک ختم ہونے والے 9 ماہ کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا، اس عرصے میں بینک کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 8.3 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔

بینک کے مالی نتائج کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے لگائے گئے لاک ڈاؤن اور شرح سود میں 625 بیسز پوائنٹس کمی کے باعث بینک کا آپریٹنگ پرافٹ 11.4 فیصد شرح نمو کے حساب سے 20.614 ارب روپے رہا۔ جاری مالی سال کے نو ماہ (جنوری تا ستمبر) بعد از ٹیکس بینک کو 8.331 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ فی شئیر آمدن 4.69 روپے رہی۔

زیر جائزہ عرصے کے دوران بینک الفلاح کے آپریٹنگ اخراجات کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا، ملازمین کی تنخواہوں، آئی ٹی سپورٹ اور دیگر اخراجات اور نئی برانچز کھولنے کے باعث بھی آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ ہوا۔

مجموعی ڈیپازٹس اور ایڈوانس پیمنٹس بالترتیب 820.066 ارب روپے اور 520.475 ارب روپے رپورٹ ہوئے۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 روپے فی شئیر کے عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here