فیس بک کا ویب ڈویلپمنٹ، ہوسٹنگ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

672

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنی ویب ڈویلپمنٹ اور ویب ہوسٹنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نئے کاروباری ٹولز میں سرمایہ کاری سے فیس بک دیگر ویب سائٹ بنانے والی کمپنیوں Wix اور GoDaddy کا مقابلہ کر سکے گی۔

فیس بک کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ہوسٹنگ سروس صارفین کو خریدنا ہو گی جبکہ ویب ڈویلپمنٹ سروس مفت ہو گی۔

فیس بک نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں باضابطہ طور پر نئی سروسز متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’فیس بک اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر آئندہ ماہ ویب ہوسٹنگ سروس متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے:

چینی ٹیکنالوجی گروپ کی آئی پی او، تاریخ کی بلند ترین قیمت لگنے کا امکان

فیس بک، سیاسی اشتہارات پر پابندی امریکی انتخابات کے بعد شروع ہو گی

کمپنی کا خیال ہے اس سروس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو فائدہ ہوگا جو اپنے کاروباروں کو منافع بخش بنانے کے لیے کم لاگت اور قابلِ بھروسہ حل کی تلاش میں رہتے ہیں۔

بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ” مختلف کاروباروں کو مختلف طرح کی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ جن کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے ہوں وہی ان کی کمیونیکیشن ک ضروریات بھی پوری کریں۔‘‘

علاوہ ازیں فیس بک نے واٹس ایپ بزنس میں ایک نیا فیچر بھی شامل کیا ہے جو شاپنگ سے متعلق ہے، کمپنی کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ نئی ہوسٹنگ سروس سے کاروباروں کو ان کے صارفین کے ساتھ پیغام رسانی کا نیا راستہ میسر آئے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here