کینیڈا کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی

583

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا کے لیے اپنی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے پی آئی اے کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے میں احتساب، ایک ماہ میں 54 ملازمین فارغ

غلطی سے معطل کیے 58 پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت

اس سے قبل 11 ستمبر کو قومی ائیرلائن نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی تھی۔ اس کے علاوہ مقامی پروازوں پر سفر کرنے والے سینئر شہریوں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

پی آئی اے نے مقامی پروازوں میں فیصل آباد سے کراچی جانے والی پروازوں کے ایک طرف کے سفر کا کرایہ 7986 روپے مقرر کیا تھا جبکہ ائیرلائن نے سکھر سے اسلام آباد کی پرواز کے لیے 10191 روپے کی ٹکٹ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here