پنجاب اینٹی کرپشن کی کارروائی، 495 غیر قانونی پٹرول پمپس کا انکشاف

737

لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) پنجاب نے صوبے بھر میں قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے والے ‘غیرقانونی پٹرول پمپس’ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

اے سی ای پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق صوبے بھر میں 495 غیر قانونی پٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی جس میں سے 202 کی چھان بین کر کے 154 غیرقانونی پمپوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ سکولوں اور ہسپتالوں کے نزدیک لگائے گئے پٹرول پمپس حفاظتی آلات کی عدم موجودگی کے علاوہ کئی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، کیروسین آئل مکس کرنے کے بعد یہ پمپس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کےساتھ بغیر معاہدے کے ڈیزل فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں کے علاوہ یہ پٹرول پمپس سمگل شدہ آئل فروخت کرتے پائے گئے، یہ پمپس سیلز ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتے جس کی وجہ سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اس سے قبل، وزیراعظم عمران خان نے معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here