کراچی، ایک ہفتے میں آٹا دوسری بار مہنگا

557

کراچی: کراچی میں گزشتہ سات روز کے دوران آٹے کی قیمت میں دوسری بار اضافہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2.5 نمبر فلور دو روپے اضافے کے بعد 59 روپے فی کلو گرام میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب فلورملز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 1.2 ملین میٹرک ٹن کی گندم کی خریداری کی لیکن یہ فلور ملز کو فراہم نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون کے ساتھ آٹے کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی کلوگرام کم ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here