ایف بی آر نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا

چئیرمین ایف بی آر کا پاک افغان طورخم سرحد کا دورہ ، افغانستان سے پھلوں کے تقریباََ 1400 ٹرکوں کی کلیئرنس کو یقینی بنایا

1232

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا، جس کا دونوں ممالک کے تاجروں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

ہفتہ کو چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ممبر (کسٹمز آپریشنز) سید طارق ہدیٰ اور ممبر کسٹم پالیسی سعید جدون کے ہمراہ پاک افغان طورخم سرحد کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کسٹمز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔

چئیرمین ایف بی آر نے افغانستان سے پھلوں سے لدے تقریباََ 1400 ٹرکوں کی کلیئرنس کو یقینی بنایا جو سرحد پر پھنس گئے تھے۔

کسٹمز عملہ نے چئیرمین ایف بی آر کو یقین دلایا کہ مزید 100 ٹرکوں کی کلئیرنس کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے دونوں اطراف کے تاجروں کے ساتھ اہم ملاقات بھی کی،  انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دو طرفہ تجارت کے عمل کو ہموار اور سہل بنانے کیلئے ایف بی آر مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر محمد اشفاق نے امید ظاہر کی کہ سرحد پر تعینات کسٹمز کا عملہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ طرز عمل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here