سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کیلئے مکمل فنڈڈ 600 تعلیمی وظائف کا اعلان

1158
شاہ خالد یونیورسٹی

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے 600 مکمل طور پر فنڈڈ وظائف کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ مملکت میں ڈپلومہ، بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی سطح تک تعلیم حاصل کر سکیں۔

اس حوالے سے ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی میں مقیم طلبا اور سعودی عرب میں قانونی رہائشی طلباء ان وظائف کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

سفارت خانہ کی طرف سے جاری تفصیلات میں سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کارسے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ/ آن لائن پورٹل پر براہ راست درخواست دے سکتے ہیں۔

ہر یونیورسٹی کا اپنا اہلیتی معیار اور درخواست کا وقت مقرر ہے، طلبا کو ہر کورس اور یونیورسٹی کے اہلیت کے معیار کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کرنا ہو گا۔

یہ وظائف تقریباََ تمام شعبوں کے لیے ہیں جن میں سیاسیات، قانون، تعلیم، انتظامیہ، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت، عربی / اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا علوم شامل ہیں۔

یہ وظائف سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں نے پیش کئے ہیں جن میں پرنسز نورا بنت عبدالرحمن یونیورسٹی برائے گرلز، ریاض اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے علاوہ ہر یونیورسٹی صرف پانچ فیصد بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے کی مجاز ہے۔

یونیورسٹی درخواستیں سعودی وزارت تعلیم کو ارسال کرے گی جو اہل درخواست گزاروں کے حتمی ایوارڈ کا فیصلہ کرے گی۔

درخواست دہندگان کو جمع کرائی گئی درخواست کی نقل ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ کو آن لائن ([email protected] ) کی آفیشل ای میل پر بھجوانا ہو گی۔ اس کے بعد سفارت خانہ سعودی وزارت تعلیم کے ساتھ سکالرشپس کے لیے فالو اَپ کرے گا۔

درخواست دہندہ پاکستانی یا آزاد جموں وکشمیر کا سکونتی ہونا چاہیے، پاکستان سے 75 فیصد طلبا کو سکالر شپ دی جائیں گی، جبکہ 25 سکالرشپس سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دی جائیں گی۔ منتخب درخواست گزار ہر سال ستمبر/اکتوبر میں سعودی عرب میں تعلیمی پروگرام شروع کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here