دو ماہ میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 35 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ

جولائی اور اگست 2021ء میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 28.13 فیصد اور برطانیہ سے درآمدات میں 10.89 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک  

158

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں سالانہ بنیاد پر 9.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری مالی سال کے دوران برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 28.13 فیصد اور برطانیہ سے درآمدات میں 10.89 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں برطانیہ کو برآمدات سے پاکستان کو 35 کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.13 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 202021-21ء کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) میں برطانیہ کو برآمدات سے پاکستان کو 27 کروڑ 37 لاکھ 90 ہزار ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اگست 2021ء میں برطانیہ کو 17 کروڑ چھ لاکھ 10 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں جطکہ گزشتہ سال اسی ماہ برطانیہ کو پاکستان نے 12 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی اور اگست میں برطانیہ سے 12 کروڑ پانچ لاکھ 10 ہزار ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 10 کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار ڈالر درآمدات سے 10.89 فیصد زیادہ ہیں۔

اگست 2021ء میں برطانیہ سے درآمدات پر چھ کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اگست میں برطانیہ سے پانچ کروڑ چھ لاکھ 40 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here