اب معذور افراد چہرے کے تاثرات سے سمارٹ فون استعمال کر سکیں گے

1387

سان فرانسسکو: گوگل نے معذور افراد کے لیے اینڈرائیڈ فون کے دو نئے ٹول متعارف کرا دیئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے چہرے کے تاثرات کو تبدیل کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز استعمال کر سکیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز گوگل نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے دو نئے ٹول متعارف کروائے ہیں جو کہ مشین لرننگ اور سمارٹ فون کے فرنٹ کیمرا کی مدد سے صارفین کے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کی حرکت کا پتا لگاتے ہیں۔

ان دو ٹولز  کے نتیجے میں اب قوتِ گویائی سے محروم اور جسمانی طور پر معذور افراد اپنی بھوئیں اٹھا کر یا مسکرا کر ہاتھ کا استعمال کیے بغیر ہی اپنے سمارٹ فونز چلا سکتے ہیں۔

گوگل نے مزید بتایا کہ اس سہولت سے معذور افراد مسکراتے ہوئے، بھنویں اٹھا کر، منہ کھول کر یا دائیں، بائیں، اوپر اور نیچے دیکھ کر کوئی بھی آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں چھ کروڑ 10 لاکھ افراد جسمانی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ان اعدادوشمار نے گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ جیسی بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایسی پروڈکٹس بنانے پر مجبور کر دیا ہے جو معذوروں کے لئے زیادہ قابلِ رسائی ہوں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here