پیرس کلب سے پاکستان کو قرض ادائیگی کیلئے مزید وقت مل گیا

1659

پیرس: قرض دہندگان کے گروپ ’پیرس کلب‘ نے پاکستان کو قرضوں کی واپسی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع دے دی ہے تاکہ وہ اپنے مالیاتی وسائل کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے پر صرف کر سکے۔

پیرس کلب کی جانب سے سامنے آنے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اب رواں سال دسمبر تک قرضوں کی ادائیگی کرنا ہو گی، تاہم کتنی رقم ادا کرنا ہو گی، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’قرض ریلیف ملنے کے بعد اسلام آباد مذکورہ رقم کوویڈ 19 کے معاشی اور سماجی اثرات کو زائل کرنے اور شعبہ صحت کی بہتری پر خرچ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔‘

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباََ 90 فیصد کے برابر جا پہنچے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 56.9 ارب ڈالر ہے جبکہ پیرس کلب کے 11 ارب 50 کروڑ ڈالر کے قرضے بھی واجب الادا ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here