انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ کے حوالے سے ایف بی آر کا اہم اعلان

1084

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

منگل کو جاری کردہ بیان میں ترجمان ایف بی آر نے بعض اخبارات میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع خبروں کی پرزور تردید کی اور وضاحت میں کہا ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’اب کاروباری ٹیکس دہندگان کو اڑھائی لاکھ روپے سے زائد ادائیگی ڈیجیٹل طور پر کرنا ہو گی‘

انہوں نے بتایا کہ قومی سطع پر گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے ایک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30 ستمبر 2021ء تک جاری رہے گی۔ الیکٹرونک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں اور لوگ بڑھ چڑھ کر اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں۔

ترجمان نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021ء سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروائیں اور بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔

ترجمان نے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے ایف بی آر کی ہیلپ لائن (111772772) پر کال کرنے یا اپنے قریبی انکم ٹیکس دفتر سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here