دبئی ایکسپو: ایمریٹس ایئرلائن کا مسافروں کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان

دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر کرائے میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی

811

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی ایکسپو 2020ء کے موقع پر مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے اپنے بیان میں بتایا کہ دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر کرائے میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایمریٹس سیاحوں کو دبئی کا وزٹ پلان کرنے کی ترغیب دینے کے لئے اقدامات کی ایک سیریز متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت گزشتہ ماہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ دبئی جانے والے ایمریٹس کے ہر مسافر کو ایک دن کے لئے ایکسپو پاس مفت فراہم کیا جائے گا۔

عدنان کاظم نے مزید کہا کہ اب ہم دبئی آنے والے مسافروں کو قبل از وقت ٹکٹ بک کروانے پر رعایت دینے کا اعلان کر رہے ہیں جب کہ آئندہ ہفتوں میں ایمریٹس ائیرلائن فیملیز کے لئے بھی خصوصی آفرز کا آغاز کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here