ویسٹرن یونین اور منی گرام نے افغانستان میں خدمات فراہمی کا دوبارہ آغاز کر دیا

815

واشنگٹن: امریکا کی فنانشل سروسز کمپنیوں ویسٹرن یونین اور منی گرام نے افغانستان میں خدمات کی فراہمی کا دوبارہ آغاز کر دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ویسٹرن یونین کی ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی نےافغانستان کے لیے 2 ستمبر سے اپنی منی ٹرانسفر سروسز کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد ہمارے صارفین اپنے پیاروں کو ایک بار پھر پیسے بھیج کر ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ویسٹرن یونین 3 ستمبر سے 17 ستمبر تک رقوم کی منتقلی پر فیس نہیں لے گا جبکہ ہمارے صارفین سات بینکوں کے ذریعے افغانی اور امریکی ڈالر میں رقوم کی منتقلی کر سکتے ہیں۔

ویسٹرن یونین کی ترجمان نے کہا کہ رقوم کی منتقلی کا عمل بینکنگ نیٹ ورک بند ہونے اور یقینی طور پر لیکویڈیٹی مسائل کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

لیکن ترجمان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے بینکنگ پارٹنرز نے حالیہ دنوں میں متعدد شاخیں کھولنے کی یقین دہانی کرائی اور ہر روز مزید شاخیں کھل رہی ہیں اور یہ بھی یقین ہے کہ یہ بینک بہتر لیکویڈیٹی کے حامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here