این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی طرف سے صوبوں کو 27 کھرب 41 ارب روپے کے فنڈز منتقل

گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب کو 13 کھرب 44 ارب، سندھ کو 6 کھرب 88 ارب، خیبرپختونخوا کو 4 کھرب 46 ارب اور بلوچستان کو 2 کھرب 63 ارب روپے کے فنڈز منتقل کیے گئے

950

اسلام آباد: وفاق کی طرف سے صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے دوران مجموعی طور پر 27 کھرب 41 ارب 90 کروڑ 30 روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں صوبوں کو 5 کھرب 3 ارب 98 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔

گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں یہ فنڈز بڑھ کر 12 کھرب 80 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے ہو گئے۔

تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت مجموعی طور پر 19 کھرب 85 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ روپے منتقل کئے گئے جو سال کے آخری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 27 کھرب 41 ارب 90 کروڑ 30 روپے ہو گئے۔

اعدادوشمارکے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب کو 13 کھرب 44 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل ہوئے۔

اسی طرح سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 6 کھرب 88 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو 4 کھرب 46 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 2 کھرب 63 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کی منتقلی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here