برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ، درآمدات میں 12 فیصد کمی ریکارڈ

775

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 23.55 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برطانیہ سے درآمدات میں 12.72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے پہلے مہینہ میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 18 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 

مالی سال کے پہلے مہینے پاکستان کی امریکا کے ساتھ تجارت 63 فیصد سرپلس رہی

پاکستان اور شمالی امریکا کی تجارت میں 39.61 فیصد، مشرقی یورپ کیساتھ 19.64 فیصد اضافہ

یہ شرح گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.55 فیصد زیادہ ہے، جولائی 2020ء میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 14 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر برطانیہ کو برآمدات میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی اور جون 2021ء میں پاکستانی برآمدات کا حجم 18 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں برطانیہ سے درآمدات پر 5 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کی 5 کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار ڈالر درآمدات کے مقابلہ میں 12.72 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان کی مجموعی قومی برآمدات کا حجم 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی 2020ء کے ایک ارب 88 کروڑ ڈالر ڈالر کے مقابلہ میں 19.73 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کی مجموعی درآمدات کا حجم 5 ارب 39 کروڑ ڈالر ہو گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 51.70 فیصد زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here