کراچی: لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کارپوریٹ اینڈ سسٹین بیلٹی رپورٹ ایوارڈز 2020ء کی سالانہ تقریب میں سیمنٹ کے زمرے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبلٹی رپورٹ ایوارڈ حاصل کر لیا۔
اس بات کا اعلان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے مشترکہ طور پر کیا۔
ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے کہا کہ اخلاقیات، شفافیت اور گورننس ہمارے کاروباری ماڈل کا بنیادی حصہ ہیں، کمپنی نے کئی اہم سنگِ میل طے کرتے ہوئے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ حالیہ کامیابی بھی ملازمین کی اجتماعی کوششوں اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وبا کے باوجود لکی سیمنٹ کو 28.2 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع
انہوں نے کہا کہ بہترین کارپوریٹ ایوارڈ ہمارے آپریشنز میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے عزم کا اعتراف ہے، اپنی رپورٹ میں انٹرنیشنل انٹی گریٹڈ رپورٹنگ فریم ورک کو اپنانے کا مقصد اپنے سٹیک ہولڈرز کو تمام کاروباری معاملات اور کمپنی کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ رکھنا ہوتا ہے۔ ہم اپنے صارفین اور سٹیک ہولڈرز کی مسلسل سرپرستی اور کمپنی پر ان کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ سالانہ رپورٹس کی تیاری میں بین الاقوامی طریقوں اور شفافیت کی پیروی کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس ایوارڈ کیلئے بنیادی معیار بیسٹ کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ طریقہ کار، پالیسی سازی، سماجی ذمہ داریوں، سرمایہ کاروں کے تحفظات اور کمپنی کے ریکارڈ کیلئے سخت پالیسیوں کو مدِّنظر رکھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کا آپریشنل ماحول، سٹریٹجک مقاصد، رسک مینجمنٹ اور گورننس کے عمل کی شفافیت ایوارڈ جیتنے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
اس ایوارڈ کا مقصد ریگولیٹرز، سرمایہ کاروں اور سٹیک ہولڈرز، جو کمپنیوں کی کارکردگی اور سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، کیلئے سالانہ رپورٹس کی تیاری میں درست، معلوماتی اور بروقت اشاعت کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔