اَب چینی ویکسین لگوانے والے افراد بھی سعودی عرب داخل ہو سکتے ہیں

سائنو فارم یا سائنو ویک کی دو خوراکیں لگوانے والے افراد مملکت میں میں داخل ہو سکتے ہیں تاہم انہیں ایک بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہو گی، سعودی وزارت صحت

713

ریاض: سعودی عرب نے دو مزید کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے چینی ویکسین سائنو فارم یا سائنو ویک کی دو خوراکیں لی ہوئی ہیں وہ سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تاہم انہیں ان دو خوراکوں کے ساتھ ایک بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہو گی جو سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین میں سے ایک ہو۔

اس وقت سعودی عرب میں چار منظور شدہ ویکسین ہیں جس میں فائزر، اسٹرا زینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here