فائزر مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی

798

واشنگٹن: امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا ویکسین ’فائزر‘ کو مکمل منظوری دے دی ہے جو لائسنس یافتہ پہلی ویکسین بن گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر ویکسین کو امریکا میں ابتدائی طور پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی، اب اس کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے جسے 16 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد لگوا سکیں گے۔

اس ویکسین کی دونوں خوراکوں میں تین ہفتوں کا وقفہ دیا جا تا ہے، ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی منظوری سے قبل اس کے جائزے کے لیے 44 ہزار افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے 91 فیصد موثر ہے، ایف ڈی اے کے قائم مقام کمشنر جینٹ ووڈکاک نے کہا کہ عوام اس ویکسین پر مکمل اعتماد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ویکسین حفاظت، تاثیر اور تیاری کے معیار کے مطابق ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here