چھ ماہ میں بینک الحبیب کو 25 فیصد اضافہ سے 9.04 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع

خالص منافع میں اضافہ کے نتیجے میں بینک الحبیب کی فی شئیر آمدن 8.13 روپے تک بڑھ گئی، مجموعی اثاثے 1.85 کھرب روپے تک پہنچ گئے

1082

اسلام آباد: رواں سال کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران بینک الحبیب لمیٹڈ (بی اے ایچ ایل) کے دوران بعد از ٹیکس منافع میں 25.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بینک الحبیب لمیٹڈ کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال 2021ء میں جنوری تا جون کے دوران بینک کی خالص آمدن 25 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں 9.04 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

سال 2020ء کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ میں بینک الحبیب لمیٹڈ کی قبل از ٹیکس آمدن میں بھی 18.51 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قبل از ٹیکس منافع 14.34 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ سال 2020ء کی پہلی ششماہی کےلئے بینک الحبیب لمیٹڈ کو 6.50 روپے فی شئیر آمدن ہوئی تھی تاہم رواں سال کے اسی عرصہ میں بینکاری کی بعد از ٹیکس آمدن میں 25 فیصد سے زیادہ اضافہ کے نتیجہ میں بینک الحبیب لمیٹڈ کی فی شئیر آمدنی بھی 8.13 روپے تک بڑھ گئی۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2021ء میں بینک مجموعی اثاثے 21.59 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں 1.85 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔

اسی طرح بینک کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں بھی 18.23 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 603.26 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here