نیب نے 535 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے

ماضی میں نیب نے اپنے قیام سے لے کر 2016ء تک 286.755 ارب روپے کی ریکوری کی تھی لیکن 2017ء سے 30 جون 2021ء تک مجموعی طور پر 535.783 ارب روپے ریکور کیے گئے، اعلامیہ

813

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں 30 جون 2021ء تک 535 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

ماضی میں نیب نے اپنے قیام سے لے کر 2016ء تک 286.755 ارب روپے کی ریکوری کی تھی جبکہ اس کے مقابلے میں موجودہ دور حکومت کے تین سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے 535.783 ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔

نیب نے 2017ء میں بل واسطہ اور بلا واسطہ طور پر 8.887 ارب روپے کی ریکوری کی، 2018 میں 28.885 ارب روپے، 2019ء میں 141.542 ارب روپے، 2020 میں 323.299 ارب روپے اور 2021ء میں 33.17 ارب روپے کی ریکوری کی۔

یوں نیب نے 2017ء سے لے کر 30 جون 2021ء تک مجموعی طور پر ریکوریاں 535.783 ارب روپے کر کے قومی خزانے میں رقم جمع کروائی ہیں۔

نیب نے 2000ء سے 2016ء تک بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر 286.755 ارب روپے کی مجموعی ریکوری کی تھی جبکہ 1999ء میں اپنے آغاز سے لے کر جون 2021ء تک نیب کی مجموعی ریکوریاں 822.538 ارب روپے ہیں۔

گزشتہ تین چار سال کے دوران نیب کی کوششوں سے بدعنوان عناصر کو سزائوں کا مجموعی تناسب تقریباََ 66.8 فیصد رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here