زرمبادلہ ذخائر کا حجم 24 ارب 64 کروڑ ڈالر ریکارڈ

آئی ایم ایف سے 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں منتقل ہو جائیں گے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا

747

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کا حجم تقریباََ 22 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 24 ارب 64 کروڑ 40 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق 6 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتہ میں ملک کے مجموعی غیرملکی زرمبالہ ذخائر کا حجم 24 ارب 64 کروڑ 40 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 17 ارب 62 کروڑ 27 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

تاہم زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں پیوستہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 24 ارب 85 کروڑ 32 لاکھ ڈالر تھا۔

اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 17 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 72 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی حکومت کی جانب سے 245 ملین ڈالر کی کورونا ویکسین خریدنے کی وجہ ہوئی، اس طرح سٹیٹ بینک کے ذخائر تقریباََ 22 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے رکن ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر کے پیکج میں سے پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر ملیں گے جو 23 اگست کو سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں منتقل ہو جائیں گے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here