ایف بی آر نے سٹیل مصنوعات کی کم از کم نئی قیمتوں کا تعین کر دیا

499

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل مصنوعات کی کم از کم نئی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

وفاقی بورڈ برائے ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر ایف بی آر نے 4 اگست کے جاری کردہ ایس آر او نمبر 985 کے تحت سٹیل کی کم از کم قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق سٹیل بار کی قیمت کا تعین ایک لاکھ 40 ہزار روپے، سٹیل بلٹ ایک لاکھ 25 ہزار روپے ، سٹیل انگوٹس اور شپ پلیٹس ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور سکریپ ایک لاکھ 18 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سٹیل مصنوعات کی قیمت کا تعین ایس آر او 992 کے تحت 4 ستمبر 2019ء کو کیا گیا تھا۔ ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 2 ذیلی شق 46 کے تحت سٹیل مصنوعات کی کم از کم قیمت کا تعین کرنے میں بااختیار ہے۔

ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ سٹیل مصنوعات کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافہ کی وجہ سے ایف بی آر نے نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے تاکہ سٹیل ملز کو نقصان نہ ہو، مستقبل میں قیمتوں کا تعین سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here