جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے 12 پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی منظوری

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مجوزہ شئیرز کی فروخت کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

214

اسلام آباد: نجکاری بورڈ نے سٹیٹ لائف انشورنس کے شئیرز کی فروخت کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجنے اور جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے 12 پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت نجکاری کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مجوزہ شئیرز کی فروخت کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا اور سٹیٹ لائف کارپوریشن کی نجکاری سے قبل وزارت تجارت ضروری قانون سازی کا مرحلہ شروع کرے گی۔

بورڈ اجلاس میں جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے 12 پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی بھی منظوری دی گئی، پری کوالیفائیڈ پارٹیاں ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد حتمی بولی میں شرکت کی اہل ہوں گی۔

نجکاری بورڈ نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کیلئے مقامی بینکوں سے قرضوں کی فراہمی کیلئے ٹرانزیکشن کمیٹی کی تجاویز کو منظور کر لیا ہے تاہم کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ اِن تجاویز کی بالترتیب حتمی منظوری دے گی۔

اس موقع پر وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ اداروں میں بعض مسائل کے باوجود نجکاری پروگرام کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here