وزیرِاعظم کی گیس پالیسی کو ستمبر کے اختتام تک حتمی شکل دینے کی ہدایت

705

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے ٹائٹ گیس کی پالیسی کو ستمبر کے اختتام تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس کے ذخائر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، حماد اظہر، اسد عمر، معاونِ خصوصی تابش گوہر اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں ٹائٹ گیس کے موجود وسائل کی استعداد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان میں ٹائٹ گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا امکان ہے جس سے درآمد شدہ مہنگی ایل این جی پر ملکی ضروریات کا انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ستمبر 2021ء کے اختتام تک ٹائٹ گیس کی پالیسی پر نظرثانی کرکے حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here